نئی دہلی ۔ یکم / ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شرومنی اکالی دل کے رکن اسمبلی منجیندر سنگھ سرسہ اور دہلی سکھ گردوارہ انتظامی کمیٹی کے دیگرارکان نے دہلی میں اورنگ زیب لین کے نام کی تختی پر کالک تھوپ دی ۔ ان لوگوں نے مطالبہ کیا کہ سڑکوں سے اور اس ملک میں پائی جانے والی تمام کتابوں سے مغل شہنشاہ اورنگ زیب کے نام کو ہٹادیا جائے ۔زبردستی ہندو مذہب تبدیل کرانے اورنگ زیب کی کوششوں کے خلاف گرو تیج بہادر نے اپنی جان کی قربانی دی تھی ۔