اولا میں وعدہ کے مطابق خدمات کی فراہمی میں ناکامی پر جرمانہ

   

10 ہزار روپئے معاوضہ اور 5 ہزار قانونی چارہ جوئی کیلئے ادا کرنے کا حکم

حیدرآباد ۔ 28 جنوری (سیاست نیوز) وعدہ کے مطابق خدمات کی فراہمی میں ناکامی پر اولا سرویس کو جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ایک شہری کی شکایت پر ڈسٹرکٹ کنزیومر ڈسپیوٹ ریڈرسیل کمیشن بنگلور نے یہ اولا سرویس کو یہ حکم جاری کیا اور گراہک کو اس سے استفادہ حاصل کرچکا ہے کی شکایت پر یہ فیصلہ لیا گیا۔ 8 گھنٹے اولا میں سفر کے باوجود اے سی کی سہولت فراہم نہ کرنے پر گراہک نے کنزیومر ڈسپیوٹ ریڈرسیل کمیشن سے شکایت کردی۔ کمیشن کے صدر ایم ستوبھا کی قیادت والی بنچ نے یہ حکم جاری کیا اور 15 ہزار روپئے بطور معاوضہ ادا کرنے کا اولا کو حکم دیا۔ بتایا جاتا ہیکہ اکٹوبر 2021ء میں شکایت کنندہ نے اولا کے خلاف شکایت کی تھی کہ اس سے تمام طرح کے چارجس حاصل کئے گئے لیکن سہولیات میں کوتاہی کی گئی۔ 8 گھنٹے سفر کے دوران اے سی کی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔ گراہک نے اپنی ضرورت کے سبب بکنگ کو منسوخ نہیں کیا اور اس بات کو محسوس کیا کہ اگر بکنگ منسوخ کردی جاتی ہے تو اس کی رقم واپس نہیں آئے گی جو اس نے ادا کردی تھی حالانکہ گراہک نے کمپنی کے کسٹمر کیر سے رابطہ کیا تو اسے جواب ملا کہ رقم واپس نہیں کی جاسکتی اور اے سی کیلئے کوئی زائد چارجس نہیں رہیں گے۔ کمپنی کے رویہ سے شدید ناراض گراہک نے نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن کے ذریعہ شکایت درج کروائی۔ اس نے 50 ہزار روپئے معاوضہ اور بکنگ کی 1,837 روپئے رقم کو سود سمیت واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔ اولا نے شکایت کنندہ کے ذریعہ روانہ کی گئی قانونی نوٹس پر اپنا جواب کیا۔ تاہم جواب داخل کرنے میں تاخیر کردی۔ کمیشن نے 7 ستمبر 2022ء کو اس درخواست کو مسترد کردیا تھا۔ کمیشن کی جانب سے بارہا توجہ دہانی اور جواب داخل کرنے کا موقع فراہم کرنے کے باوجود ابھی اولا کی جانب سے تحریری دلائل پیش نہیں کئے گئے جس کے بعد کمیشن نے اولا کو شکایت کنندہ کو 10 ہزار روپئے معاوضہ اور 5 ہزار روپئے قانونی چارہ جوئی کیلئے ادا کرنے کا حکم دیا۔ع