حیدرآباد 26 فروری (پریس نوٹ) اولیو سرودئیا ہاسپٹل کی جانب سے آصف نگر میں اس کے ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل کی سرگرمیوں کے آغاز کے طور پر 26 فروری کو ایک اوپن ہاؤز منعقد کیا گیا۔ اس اوپن ہاؤز میں کئی ممتاز ڈاکٹرس اور اس علاقہ کی کئی اہم شخصیتوں نے شرکت کی۔ اس ہاسپٹل نے ہاسپٹل سہولتوں، انفراسٹرکچر اورعصری آلات کا مظاہرہ کیا جو اس علاقہ کے لوگوں کے لئے طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے فراہم کئے جارہے ہیں۔ اولیو سرودئیا ہاسپٹل، اولیو ہاسپٹل اور سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹرس کے درمیان ایک اشتراک ہے جو سب کے لئے معیاری علاج و معالجہ کی فراہمی پر توجہ دے رہے ہیں۔ آصف نگر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ایمرجنسی اور کریٹیکل کیر سرویسیس فراہم کرنے کے لئے اولیو سرودئیا ہاسپٹل کی جانب سے خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ اس دواخانہ میں ایڈوانسڈ ایمرجنسی اینڈ کریٹیکل کیر سرویسیس تجربہ کار سینئر ڈاکٹرس کی جانب سے عصری طبی آلات اور انفراسٹرکچر کی مدد سے فراہم کی جاتی ہیں۔ اولیو سرودئیا ہاسپٹل پر تمام اسپیشالٹیز میں آؤٹ پیشنٹ سرویسیس کے ساتھ ایمرجنسی اور کریٹیکل کیر سرویسیس فراہم کی جارہی ہیں۔ سرجیکل سرویسیس کا مارچ کے دوسرے ہفتہ سے آغاز ہوگا۔