اولیو ہاسپٹل میں آنکو کینسر کیر سنٹر کا آغاز

   

کینسر کے مریضوں کیلئے واجبی خرچ پر عالمی معیار کے علاج کی پیشکش
حیدرآباد ۔ 8 جنوری (پریس نوٹ) اولیو ہاسپٹل، مہدی پٹنم پر آنکو کینسر کیر سنٹر کا آغاز کیا گیا ہے۔ مہدی پٹنم، ٹولی چوکی اور اس کے اطراف و اکناف میں رہنے والے کینسر کے مریض اب اس سنٹر پر ٹاپ آنکولوجسٹس سے رجوع ہوکر قابل گنجائش خرچ پر عالمی معیار کا علاج کرواسکتے ہیں۔ آنکو کینسر کیر سنٹر پر تمام ایڈوانسڈ کینسر ٹریٹمنٹس فراہم کئے جارہے ہیں بشمول کیموتھراپی، ٹارگٹیڈ تھراپی، سرجری امیوتوتھراپی اور ریڈیئیشن تھراپی۔ یہ سرویسیس واجبی خرچ پر فراہم کی جارہی ہیں۔ اس سنٹر پر خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرس تجربہ کار، بین الاقوامی سطح پر تربیت یافتہ ماہرین ہیں اور ہر مریض کا انتہائی ایڈوانسڈ علاج سائنٹفک انداز میں کرتے ہیں۔ ڈاکٹر امیت جوٹوانی، معاون فاونڈر اور چیف آنکولوجسٹ، آنکو کینسر کیر سنٹر نے کہا کہ اس کے علاوہ آنکو کام کے ذریعہ ہماری آن لائن خدمات بھی ہیں۔ ہم قابل گنجائش خرچ پر عالمی معیار کا علاج فراہم کررہے ہیں۔ اس سنٹر پر ہر مریض پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ مہدی پٹنم پر نئے کھولے گئے اس سنٹر کے علاوہ آنکو کا ایک اور سنٹر اندرا نگر گچی باؤلی میں بھی ہے۔ مریض ان کے ویب سائیٹ کے ذریعہ +918008575405 پر کال کرتے ہوئے اپوائنٹمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔