کویت سٹی۔ لندن میں کویت کے سفارت خانہ نے اتوار کے روز اپنے شہروں کومشورہ دیاکہ وہ اومیکران کے بڑھتے معاملات کی وجہہ سے یونائٹیڈ کنگ ڈم چھوڑ دیں۔
کویتی خارجی وزرات کے شائع ایک بیان میں لکھا ہے کہ ”کویت سفارت خانہ برائے یوکے نے وہاں پر مقیم اپنے باشندوں کو سفارش کی ہے وہ کویڈ کی نئی وباء اومیکران کے غیرمتوقع بڑھتے معاملات کی وجہہ سے یوکے چھوڑ کر اپنے گھر واپس لوٹ جائیں“۔
مذکورہ وزرات کے تازہ سفری اڈوئزری میں یوکے کے غیرضروری سفر کے خلاف متنبہ کیاکیاہے جہاں پر ہفتہ کے روز162,572کرونا وائرس کے نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔
تیزی کے ساتھ پھیلانے والی اومیکران وباء ملک کے مختلف حصہ میں اپنا اثر بڑھا رہی ہے۔