اومیکرون کے بڑھتے معاملات ‘ عوام میں بیداری پروگرام کا اہتمام

   

حیدرآباد 21ڈسمبر (یواین آئی) اومیکرون کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر پولیس نے نریڈ میٹ حدود میں عوام میں بیداری پروگرام کا اہتمام کیا۔اس موقع پر تمام اہل افراد سے خواہش کی گئی کہ وہ کورونا کے ٹیکے لیں۔عوام پر زور دیا گیا کہ وہ سماجی فاصلہ اختیار کریں اور ماسک کا استعمال کریں۔تمام عوام سے خواہش کی گئی کہ وہ اپنی احتیاط خود کریں۔انہوں نے کہاکہ طلائی چین چھیننے کی وارداتوں کے سلسلہ میں بھی چوکسی کی ضرورت ہے ۔