اوورسیز اسکالر شپ اسکیم کی رقم میں اضافہ زیر غور: کے ایشور

   

حیدرآباد۔ وزیر بہبودی درج فہرست طبقات کے ایشور نے کہا کہ ریاستی حکومت اوورسیز اسکالر شپ اسکیم کی رقم میں اضافہ کی درخواستوں پر غور کرے گی۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ اسکیم سے استفادہ کیلئے والدین کی آمدنی کی حد میں اضافہ اور اسیکم میں دیگر ممالک کو شامل کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے بات چیت کے بعد عنقریب فیصلہ کیا جائے گا۔ کے ایشور نے وضاحت کی کہ اوورسیز اسکالر شپ کی رقم کی اجرائی میں تاخیر ہوئی ہے۔