اوپن ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ میں داخلے کیلئے درخواستیں مطلوب

   

کریم نگر ۔ضلع مہتمم تعلیمات کریم نگر سی ایچ .وی. جناردھن راؤ کے جاری کردہ پریس نوٹ کے بموجب اوپن اسکول میں داخلہ کے لئے درخواست کی داخلی کی تاریخ میں توسیع کی گئی۔ اوپن اسکول تعلیمی سال 2020 تا 2021 ملنے کی دسویں جماعت یا انٹر میڈیٹ میں داخلہ کے لئے متعلقہ اے آئی کوآرڈینیٹر کی جانچ کے بعد امیدوار می سیوا سنٹر / ٹی ایس آن لائن کے ذریعہ راست درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ خواہش مند امیدوار متحدہ ضلع کریم نگر کے کوآرڈینیٹر ٹی . راجیا سے ربط کرسکتے ہیں۔ طئے کردہ فیس کی داخلی کے ساتھ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ25 جنوری 2021 طئیکی گئی۔ طلباء￿ متعلقہ منڈل میں دستیاب مدارس کے ذمہ داران سے رجوع ہوکر درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ آن لائن داخل کردہ درخواست ہی قابل قبول ہوگی۔دسویں جماعت میں داخلہ کے لئے ا میدوار درخواست کی داخلی کے بعد فارم ،فیس کی رسید ، کسی بھی تسلیم شدہ مدارس سے دوسری جماعت تا نویں جماعت میں تعلیم کے حصول کے متعلقہ اسنادات ، ٹی سی آدھار کارڈ کی نقل کاپی 2 عدد پاسپورٹ سائز فوٹو اور انٹر میڈیٹ میں داخلہ کے لئے آن لائن فارم ،فیس کی رسید ، کسی بھی تسلیم شدہ مدارس سے دوسری جماعت تا دسویں جماعت میں تعلیم کے حصول کے متعلقہ اسنادات ،ٹی سی ،آدھار کارڈ کی نقل کاپی اور 2 عدد پاسپورٹ سائز فوٹو متعلقہ مدارس کے ذمہ داران کے حوالے کریں۔ مزید جانکاری کے لئے کوآرڈینیٹر راجیا سے فون نمبر 8008403520 پر ربط کریں۔

یلاریڈی کے غریب خاندانوں میں شادی مبارک چیکس تقسیم
یلاریڈی ۔ رکن اسمبلی سریندر نے مستقر پر کیمپ آفس میں مختلف مواضعات سے تعلقات رکھنے والے غریب مستحق خاندانوں میں کلیان لکشمی و شادی مبارک کے امدادی چیکس تقسیم کئے ۔ ان چیکس کے ساتھ رکن اسمبلی اپنے ذاتی خرچ سے ہر خاتون کو ایک عدد ساڑی بھی تقسیم کی ۔