اوپن اے آئی کی پول کھولنے والے سچیر بالاجی کی مشتبہ موت

   

سان فرانسسکو : اوپن اے آئی پر سوال اٹھانے والے ہندوستانی نژاد’ امریکی اے آئی ریسرچر سچیر بالاجی کی مشکوک حالت میں موت ہو گئی ۔ سان فرانسسکو کی بکانن اسٹریٹ میں واقع فلیٹ میں 26 سالہ سچیر کی لاش پائی گئی۔ پچھلے دنوں انہوں نے اوپن اے آئی پر الزامات لگائے تھے۔سچیر نے کہا تھا چیٹ جی پی ٹی کیلئے بغیر اجازت کے ہی پروگرامرز اور صحافیوں، آرٹسٹس کے کاپی رائٹ میٹریل کا دھڑلے سے استعمال کیا گیا۔ اس سے ان کے کاروبار پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔ سچیر کے بیان کے بعد اوپن اے آئی پر بڑے سوال کھڑے ہو گئے تھے۔