اوڈیشہ حکومت کا 22 نئے این اے سی کا اعلان

   

بھونیشور: اوڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے چہارشنبہ کو یہاں کی میونسپلٹی میں 22 نئی نوٹیفائیڈ ایریا کونسلز (این اے سی) اور بھنج نگر این اے سی کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا۔چیف منسٹر کے دفتر کے ذرائع نے بتایا کہ اوڈیشہ کے 13 اضلاع میں 22 نئے این اے سی بنائے گئے ہیں۔ نئے این اے سی ریاست کے بودھ، بولانگیر، بارگڑھ، بالاسور، بھدرک، ڈھینکنال، جگت سنگھ پور، کالاہانڈی، کھوردھا، نیا گڑھ، پوری، سمبل پور اور سبرن پور اضلاع میں کام کریں گے ۔ نئے این اے سی علاقے میں بڑھتی ہوئی آبادی، سماجی و اقتصادی ترقی اور مقامی لوگوں کے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔5T اور نبین اوڈیشہ کے چیئرمین کارتک پانڈیان کے ریاست کے مختلف اضلاع کے دورے کے دوران لوگوں نے ایک نئے این اے سی اور میونسپل کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔