اوہریس کا نیا ’ ہیپی ٹیک اوے ‘ خدمات متعارف

   

حیدرآباد :۔ عالمی وبا کووڈ 19 کے چلتے اس کا اثر کاروبار ، ریستورانوں پر پڑ رہا ہے ۔ اس ضمن میں گاہکوں کی خدمت کے نئے راستوں کو متعارف کیا جارہا ہے ۔ حیدرآباد کی ایک 44 سالہ قدیم معروف ریستوران اوہریس برانڈ نے نئے ٹیک اوے ( گھر لیجانے ) کے طریقہ کا اعلان کردیا ہے ۔ ’ہیپی ٹیک اوے ‘ کے نام سے آغاز کئے جانے والے طریقہ کو ابتدائی طور پر موجودہ لوکیشنس میں چارپراس کے آپریشنس کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس چار لوکیشنس بنجارہ ہلز ، مادھا پور ، بشیر باغ اور سکندرآباد شامل ہیں ۔ امراوہری ، ایگزیکٹیو ڈائرکٹر اوہریس گروپ نے بتایا کہ ان کے دیگر آوٹ لیٹس پر بھی عنقریب ’ ہیپی ٹیک اوے ‘ طریقہ کار کا آغاز عمل میں آئے گا ۔ تفصیلات کے لیے 9849007575 پر ربط کیا جائے ۔۔