اویس خان ورلڈ کپ ٹیم کی دوڑ میں شامل

   

نئی دہلی: خیال کیا جاتا ہے کہ کے ایل راہول دوسرے وکٹ کیپرکی دوڑ میں سنجو سیمسن سے قدرے آگے ہیں یہاں تک کہ ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا کی غیر یقینی بیٹنگ فارم قومی سلیکشن پینل کے لیے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے جیسا اس ماہ کے آخر تک 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان متوقع ہے۔ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں منعقد شدنی ٹی20 ورلڈکپ کے لئے ہندوستانی ٹیم کا آئندہ چند دنوں میں اعلان کیا جائے گا۔ حتمی اسکواڈکی تیاری میں مشکل کی دوسری وجہ ایک اضافی بولرکا انتخاب ہو سکتا ہے۔ یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا اویس خان میں ایک اضافی فاسٹ بولرکو جگہ دی جائے گی یا ویسٹ انڈیز میں کم اور سست رفتار کو دیکھتے ہوئے لکھنؤ سوپرجائنٹس کے لیگ اسپنر روی بشنوئی اور دہلی کیپٹلس کے آل راؤنڈر اکشر پٹیل کے درمیان انتخاب کیا جائے گا۔