او ایس سی ای کی سیکرٹری جنرل ترکی کا دورہ کریں گی

   

انقرہ : یورپ کی سلامتی اور تعاون تنظیم (او ایس سی ای) کی سکریٹری جنرل ہیلگا شمڈ 7 سے 9 اگست تک ترکی کا دورہ کریں گی۔وزارت خارجہ نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ وزارت کے مطابق او ایس سی ای کی سیکرٹری جنرل محترمہ ہیلگا ماریا شمڈ 7 سے 9 اگست تک ترکی کا دورہ کریں گی اور ساتھ ہی وہ یہاں 13ویں سفیروں کی کانفرنس سے خطاب کریں گی۔وزارت نے کہا کہ محترمہ شمڈ موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل، بالخصوص یوکرین میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ترکی کے وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گی۔ترکی اوایس سی ای کا ایک بانی رکن ہے ۔ تنظیم کی جامع سیکورٹی کے مطابق، انقرہ اقتصادی، ماحولیاتی اور انسانی جہتوں میں اپنے کام میں فعال کردار ادا کرتا ہے ۔