ممبئی: مہاراشٹرا نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار گروپ) کے صدر اور رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکرے نے واضح کیا کہ مراٹھا برادری کیلئے ریزرویشن پر ان کی پارٹی کا موقف برقرار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے ریزرویشن کو خطرے میں ڈالے بغیر مراٹھوں کو ریزرویشن دیا جانا چاہئے ۔ تٹکرے نے کہا کہ وہ حکومت سے بہار کے خطوط پر ذات پات پر مبنی مردم شماری کرانے کا مطالبہ کریں گے ۔