اُدھم پور دھماکہ کی اصل وجہ معلوم کی جارہی ہے : مرکزی وزیر

   

جموں: وزیر اعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ اُدھم پور میں ہوئے دھماکے کی پولیس نے تحقیقات شروع کی ہے ۔مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ اُدھم پور میں ہوئے پُر اسرار دھماکے کی جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر اُدھم پور محترمہ اندو چب کے ساتھ اس حوالے سے رابطے میں ہوں۔ اُن کے مطابق دھماکہ کیسے اور کن حالات میں ہوا اس کی جانچ پڑتال جاری ہے ۔