آئی اے ایس بھانجے کی شکایت پر دھوکہ دہی کے الزام میں ماما گرفتار

   

پرتاپ گڑھ ۔ اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس(آئی اے ایس) کے افسر کی شکایت پر پولیس نے ان کے ماما روی پرتاپ سنگھ کو 1.62کروڑ روپئے کے غبن کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ پولیس نے روی پرتاپ سنگھ کی گرفتاری کی جانکاری دیتے ہوئے منگل کو بتایا کہ ان کے بھانجے ابھے پرتاپ سنگھ کی گرفتاری کی جانکاری دیتے ہوئے منگل کو بتایا کہ ان کے بھانجے ابھئے پرتاپ سنگھ نے 2020 میں اپنے ہی ماما کے خلاف دھوکہ دھڑی کا مقدمہ درج رکایا تھا۔ اس پر کاروائی کرتے ہوئے کوتوالی نگر پولیس نے پیر کی دیر شام روی پرتاپ سنگھ کو گرفتار کیا ہے ۔ موصول اطلاع کے مطابق روی پرتاپ سنگھ بی جے پی لیڈر بھی ہیں۔ وہ بی جے پی کے ٹکٹ پر نگر پالیکا پریشد صدر کا الیکشن بھی لڑچکے ہیں۔پولیس نے تحریر کی بنیاد پر بتایا کہ شہر کے امبیڈکر چوراہا واقع ہوٹل سٹی پیلس کے مالک آئی اے ایس ابھئے پرتاپ سنگھ نے اپنے ماما روی پرتاپ سنگھ کو ہوٹل کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی تھی۔ الزام ہے کہ روی پرتاپ سنگھ نے فرضی دستخط سے اربن بینک سے 1998 میں 1.62 کروڑ روپئے کا قرض لیا تھا۔ ابھئے پرتاپ سنگھ نے 2020 میں روی پرتاپ سنگھ سمیت دو لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ شہر کوتوال ستیندر سنگھ نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کے بعد کل دیر شام روی پرتاپ سنگھ کو امبیڈکر چوراہا واقع ویمارٹ کے نزدیک سے گرفتار کیا گی ہے ۔ معاملے میں آگے کی کاروائی کی جارہی ہے ۔