ہبلی : کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے کہا ہے کہ وہ بین ریاستی آبی تنازعہ کے حل کے لئے اپریل کے پہلے ہفتے میں آبی وسائل کے مرکزی وزیر سے ملاقات کریں گے ۔ بومئی نے اتوار کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ آبی تنازعہ کو حل کرنے کے لیے مرکز سے کئی پرمٹ لینے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے میں نے متعلقہ محکموں کو تیاریاں کرنے کی ہدایت دے دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بین ریاستی آبی تنازعات کو جلد نمٹانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہئے ۔ ان کا کہناتھا کہ اس حوالے سے عدالتیں قانونی معاملات میں فوری حل تلاش کریں۔مسٹر بومئی نے کورونا دور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ کے بلیک ہول سے باہر آتے ہی اب ترقی شروع ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو حکمت عملی سے ترقی دینے کی بنیاد رکھی جائے گی۔ صنعت کے لیے بجٹ میں اعلان کردہ زمین کی شناخت، ترقی اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر زوردیاگیا ہے ۔ ان میں شمالی کرناٹک پر زیادہ زور دیا گیا ہے ۔بجٹ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے پر زور دیا گیا ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایگریکلچر سیکنڈری قائم کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ اسے جلد ہی لانچ کیا جائے گا۔