آرمڈریزو سب انسپکٹر پولیس محمد رفیع

   

ٹرینی پولیس آفیسرس کو ٹرینڈ کر رہے ہیں
کورٹلہ 19 /جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع گدوال کے بیچ پلی گاوں جوگولامبا پولیس ٹریننگ سنٹر ( پی ٹی سی )میں تلنگانہ اسٹیٹ اسپیشل پولیس دسویں بٹالیئن کے ٹرینی پولیس آفیسر س کانسٹبلس کو ہوش اور جوش دونوں کے ساتھ ٹرینڈ کرتے ہوئے ایک طرف ٹرینی جوانوں کو دوران سرویس کام آنے والے داو پیج سکھایا جارہا ہے تو دوسری طرف جوانوں میں جوش و ولولہ بھر نے کیلئے گانوں اور گیتوں کو گاکر ٹریننگ کے دوران سُستی اور تھکان کو دور کررہے ہیں ۔آرمڈ ریزرو سب انسپکٹر پولیس محمد رفیع ٹریننگ کے دوران جوانوں کو جو ورزش ‘بھاگ دوڑ ‘اچھل کود ‘دشمن کو مار گرانے کی ترکیب ‘دشمن سے بچنے کیلئے داو پیج کے علاوہ پریڈ اور دوسرے سرویسیس کے دوران کام آنے والے گُر سکھائے جارہے ہیں جسکی وجہ سے ٹرینی نوجوان جاتے ہیں اور ذہنی طورپر وہ ٹریننگ کے متعلق داو پیج سیکھنے سے قاصر ہوجاتے ہیں ۔محمد رفیع کی جانب سے ان جوانوں کی تھکان اور سُستی کو دور کرنے کیلئے دیش بھکتی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے پسندیدہ گانوں کو گنگناکر اُن کے اندر جوش و ولولہ بھرتے ہوئے ٹرینڈ کیا جارہا ہے جس سے ٹرینی جوان اپنی تھکاوٹ کو بھول کر اپنے ٹریننگ انسٹرکٹر کے ہمراہ گانے گنگناکر اپنی ٹریننگ کو مکمل کر رہے ہیں ۔ریزرو سب انسپکٹر پولیس محمد رفیع کی منفرد طریقہ کار میں جوانوں کو ٹریننگ دینے کے اس ویڈیو کوحیدرآباد پولیس کمشنر انجن کمار نے سراہنا کرتے ہوئے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ سے شیئر کیا جس کے بعد اس ویڈیو کو لاکھوں افراد نے دیکھ کر نہ صرف ریزرو سب انسپکٹر پولیس محمد رفیع کے طریقہ کار کو پسند کیا بلکہ انکی سراہنا کی ۔ریزرو انسپکٹر پولیس محمد رفیع نے گلوکار محمد رفیع کی طرز پر گیت گاکر ٹرینی جوانوں کو جوش کی ساتھ ہمت باندھنے کا کام کیا ہے جس کی جتنی بھی سراہنا کی جائے کم ہے۔