آرین کی تحویل میں توسیع شاہ رخ کی بیٹے سے ملاقات

   

ممبئی: آرین خان کی این سی بی تحویل 7 اکتوبر تک بڑھادی گئی ہے حالانکہ ہفتہ 2 اکتوبر کو ریوو پارٹی کے دوران اس کے پاس سے کوئی ڈرگس برآمد نہیں ہوئے۔شاہ رخ خاں نے اپنے بیٹے سے مختصر ملاقات کیلئے این سی بی سے اجازت لی۔ بتایا گیا کہ 24 سالہ آرین اپنے والد سے ملاقات کے وقت رو پڑا۔ آرین اور 10 دیگر افراد کو ریوو پارٹی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس موقع پر این سی بی کو ڈرگس دستیاب ہوئے۔