حیدرآباد 23 جولائی (سیاست نیوز) بھاگیہ نگر گنیش اُتسو سمیتی نے آج اطلاع دی کہ اِس سال گنیش فیسٹیول کے لئے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت مہمان خصوصی ہوں گے۔ 11 روزہ گنیش فیسٹیول کا 2 ستمبر سے 12 ستمبر تک انعقاد عمل میں آئے گا۔ دونوں شہروں میں گنیش کی بڑی مورتیاں ایستادہ کی جائیں گی۔ 12 ستمبر کو گنیش جلوس کے موقع پر آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت مہمان خصوصی ہوں گے۔ یہاں اُتسو سمیتی کے دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد عہدیداروں نے بتایا کہ سمیتی کی جانب سے شہر میں 40 گنیش کی مورتیوں کا وسرجن پروگرام انجام دیا جائے گا۔