آر ٹی آئی کے نفاذ سے متعلق درخواست پر مودی حکومت کو سپریم کورٹ کی نوٹس

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کو حق معلومات کے قانون (آر ٹی آئی) کے مؤثر نفاذ کے لیے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا۔ جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم ایم سندریش کی بنچ نے کے سی جین کی عرضی پر مرکز کو نوٹس جاری کیا۔کے سی جین نے عدالت عظمیٰ سے درخواست کی ہے کہ وہ حکومت کو سیکشن 4 کے لازمی نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت دے۔ آر ٹی آئی کی دفعہ 4(2) میں سرکاری اہلکاروں کو اپنے کام کاج کے بارے میں اہم جانکاری کا انکشاف کرنا لازمی کیا گیا ہے۔عرضی گزار کا کہنا ہیکہ سیکشن 4 آر ٹی آئی ایکٹ کی ’روح‘ ہے اور اس کے بغیر شفافیت کا یہ قانون ’آرائشی‘ قانون بن کر رہ گیا ہے۔ درخواست گزار نے مینڈیٹ کی ناقص تعمیل پر مرکزی انفارمیشن کمیشن کی رپورٹ کا حوالہ دیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے ’’تمام اہم معلومات کو خود انکشاف ہونا چاہئے۔ سیکشن 4(2) خودکار انکشاف کا یہ مینڈیٹ مجسم ہے۔‘‘