آشیش مشرا جیل سے باہر

   

لکھیم پور کھیری : یوپی کے لکھیم پور کھیری میں احتجاجی کسانوں کو ہلاک کردینے کے واقعہ کے اصل ملزم اور مرکزی وزیر اجئے مشرا کا بیٹا آشیش کو آج جیل سے رہائی دی گئی۔ وہ جیل کی عقبی گیٹ سے ایس یو وی میں بیٹھ کر چلا گیا، جو قیدیوں کیلئے معمول نہیں ہے۔آشیش کے وکیل اؤدیش سنگھ نے کہاکہ عدالت نے 3 لاکھ روپئے کے دو مچلے طلب کئے لیکن اُن کے موکل کے شہر سے باہر جانے پر تحدیدات عائد نہیں کئے۔