آصف زرداری کو جیل سے ہاسپٹل منتقل کرنے کی درخواست مسترد

   

اسلام آباد ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جیل سے ہاسپٹل منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔واضح رہیکہ سابق صدر آصف علی زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں 22 اکتوبر تک عدالتی ریمانڈ پر ہیں، تاہم انہوں نے 4 اکتوبر کو عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ ان کے لیے ہسپتال کو سب جیل قرار دیا جائے۔