آصف علی کی بیٹی کا انتقال

   

کراچی ۔20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بیٹسمین آصف علی کی کینسر میں مبتلا کمسن بیٹی علالت کے بعد دوران علاج انتقال کرگئیں۔ علی کی بیٹی کو کینسر کا مرض لاحق تھا اور انہیں رواں برس اپریل میں علاج کے لیے امریکہ منتقل کیا گیا تھا۔ ان کی امریکہ منتقلی کی خبر 27 سالہ آصف علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دی تھی اور بتایا تھا کہ ان کی بیٹی کو چوتھے درجے کا کینسر لاحق ہے جسے علاج کے لیے امریکہ منتقل کردیا گیا۔ اپنے اس پیغام میں فوری ویزا جاری کرنے پر آصف علی نے امریکی سفارتخانے کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔