آٹو پارٹس بنانے والی کمپنیوں کا انتباہ 10 لاکھ ملازمتیں ختم ہوجائیں گی

,

   

نئی دہلی۔26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آٹو موٹیو کامپوننٹس مینوفیکچرسس اسوسی ایشن آف انڈیا نے کہا کہ ملک کی آٹوپارٹ صنعت اس وقت کساد بازاری کا شکار ہے۔ اس تجارت میں خسارہ پایا جاتا ہے۔ اگر موٹر گاڑیوں کی فروخت میں انحطاط آئے تو مجبوراً 10 لاکھ ملازمتیں ختم کرنی پڑیں گی۔ گزشتہ چار ماہ کے دوران ہندوستان میں موٹر گاڑیوں کی فروخت 18.4 فیصد گرگئی ہے۔ کاروں کی فروخت میں کمی سے بحران کی صورتحال پیدا ہوگی۔