آگ لگانے پر دہلی میونسپل کو 50 لاکھ کا جرمانہ

   

نئی دہلی۔ دہلی حکومت نے بھلسوا لینڈ فل میں آگ لگنے کے معاملے میں جمعرات کو شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن پر 50 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔منگل کو شمالی دہلی کے بھلسوا لینڈ فل میں زبردست آگ لگ گئی۔آگ کے معاملے کی تحقیقات کے بعد دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی) نے جمعرات کو دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے کو رپورٹ پیش کی۔اس نے اپنی رپورٹ میں ایم سی ڈی کی جانب سے لاپرواہی کا الزام لگایا ہے۔ وزیر گوپال رائے نے ڈی پی سی سی تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر جرمانہ عائد کیا ہے۔آگ بجھانے کے لیے چار فائر ٹینڈر ابھی تک کام کر رہے ہیں۔ گوپال رائے نے میونسپل کارپوریشن میں بدعنوانی کو شہر میں لینڈ فلز میں لگاتار آگ لگنے کی ایک وجہ قرار دیا۔اطلاعات کے مطابق، اس سال مشرقی دہلی کے غازی پور لینڈ فل سائٹ پر آگ لگنے کے تین واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔دہلی میں آلودگی کو قابو میں کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے سخت اقدامات ہیں۔