اٹاری ۔ واگھا بارڈر کھول دیا گیاپاکستانی شہریوں کی واپسی شروع

   

اٹاری: ہند۔پاک سرحد اٹاری ۔ واگھا جمعہ کی صبح پاکستانی شہریوں کیلئے کھول دی گئی، جو بھارت میں عارضی ویزا پر مقیم تھے۔ پہلگام حملے کے بعد دونوں ملکوں نے ہدایت جاری کی تھی کہ ایسے شہری فوری اپنے ملک واپس جائیں،اور اس کیلئے مہلت بھی مقرر کی گئی تھی۔ جمعرات کو پاکستان نے صبح 8 بجے سرحد بند کر دی، جس سے درجنوں پاکستانی شہری بارڈر پر ہی پھنس گئے، جن میں خواتین، بزرگ اور بچے شامل تھے۔ ان کے پاس سر چھپانے کی جگہ بھی نہ تھی اور بھوک پیاس سے پریشان رہے۔ پاکستان کی اس سخت پالیسی پر شدید تنقید ہوئی۔ جمعہ کو بالآخر گیٹ کھول کر انہیں وطن واپسی کی اجازت دی گئی۔