اٹاوہ: اترپردیش کے سیفئی علاقے میں چہارشنبہ کی دوپہر کار اور منی ٹرک کے درمیان ہوئی ٹکر میں 6افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر تین شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔اے سی پی ستیہ پال سنگھ نے بتایا کہ اٹاوہ مین پوری شاہراہ پر آج دوپہر تقریبا 12.30 بجے یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سیفئی سے اٹاوہ کی جانب جارہی ایک ڈی سی ایم گاڑی مخالف سمت سے آرہی ایک کار سے ٹکرا گئی۔ کار میں جسونت نگر کے ایک فوٹو اسٹوڈیو کے ملازمین سوار تھے جو مین پوری میں ایک شادی تقریب کی شوٹنگ کیلئے جارہے تھے ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اس حادثہ میں وشیش، منجیت،برج موہن، کرن، شاداب اور وپن کی موت ہوگئی مرنے والوں میں سبھی افراد 20 تا 22 سال کی درمیانی عمر کے بتائے جارہے ہیں۔