اٹاوہ : اٹاوہ میں نئی دیلی۔دربھنگہ ایکسپریس میں چہارشنبہ کے روز آگ لگ گئی ۔ ٹرین کی S-I کوچ مکمل طور پر جل گئی ۔ چلتی ٹرین میں دواں اٹھتا دیکھ کر مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ مسافروں نے ٹرین سے چھلانگ لگاکر جان بچائی ۔ حادثہ سرائے بھوپت ریلوے اسٹیشن کے قریب شام 6بجے پیش آیا ۔بتایا جارہا ہے کہ اس وقت ٹرین کی رفتار 20 سے 30 کلومیٹر کے درمیان تھی ۔ بوگی گنجائش سے دگنے مسافر تھے ۔حکام کے مطابق جب ٹرین سرائے بھوپت اسٹیشن سے گزر رہی تھی تو اسٹیشن ماسٹر نے سلیپر کوچ میں دھواں دیکھا ۔ اس کے بعد اسٹیشن ماسٹر نے ٹرین ڈرائیور اور گارڈ کو دھوئیں کی اطلاع دے کر ٹرین روک دی ۔ اس کے بعد مسافروں کو سلیپر کوچ سے باہر نکالا گیا ۔