نئی دہلی :اٹلی سے ہندوستان آنے والی ایئر انڈیا کی ایک پرواز میں بڑے پیمانے پر کورونا کے مریض پائے گئے ہیں۔ پنجاب کے امرتسر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی اس پرواز پر سوار 182 میں سے 125 مسافر کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ تمام متاثرین کو امرتسر میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔یہ چیارٹرڈ فلائٹ
YU-661
اٹلی کے میلان سے امرتسر کل دوپہر پہنچی تھی۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق اٹلی جوکھم یعنی کورونا کے خطرے والے ممالک میں شامل ہے ۔مسافرین میں 19بچے یا نومولود ہیں جنہیں آمد پر آر ٹی۔پی آرسی ٹسٹ سے استثنیٰ دیا گیا ۔اٹلی کے میلان اور امرتسر کے درمیان فلائٹس کا آپریشن پرتگال کی کمپنی یورو اٹلانٹک ائیر ویز کرتی ہے ۔