اپریل میں گرمی کا 122 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

,

   

نئی دہلی: ہندوستانی محکمہ صحت (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز اطلاع دی ہے گرمی کی شدید لہر کے سبب شمال مشرقی اور وسطی ہندوستان میں گزشتہ 122 سالوں میں اپریل کا مہینہ سب سے زیادہ گرم رہا۔ رپورٹ کے مطابق 28 اپریل 2022 تک درج کیا گیا درجہ حرارت (زیادہ سے زیادہ اور کم از کم) گزشتہ 122 سالوں میں 35.05 ڈگری سیلسیس کے ساتھ چوتھا سب سے زیادہ رہا ہے۔قبل ازیں، مارچ 2022 شمال مشرقی ہندوستان کے ساتھ ساتھ ملک کیلئے 122 سالوں میں سب سے زیادہ گرم تھا۔ اپریل 2022 میں شمال مشرق اور وسطی ہندوستان کا اوسط درجہ حرارت 35.90 ڈگری اور 37.78 ڈگری سیلسیس تھا۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ مئی میں بھی درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔آئی ایم ڈی کے ڈائریکٹر جنرل (موسمیات) مرتیونجے مہاپاترا نے ایک میڈیا کانفرنس کو بتایا، مئی کے دوران مغربی وسطی اور شمال مغربی ہندوستان کے بیشتر حصوں اور شمال مشرقی ہندوستان کے شمالی حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت باقی ملک کے مقابلے معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے بقیہ حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔