اپنا ووٹ بالاکوٹ فضائیہ حملے کرنے والوں کے نام پر وقف کریں‘ وزیراعظم مودی کی پہلی مرتبہ ووٹ دینے والے سے اپیل 

,

   

مہارشٹرا میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والے رائے دہندوں سے کہاکہ وہ اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے ددوران وہ ملک کی حفاظت کے لئے اپنی قیمتی زندگی کی قربانی دینے والے مصلح دستوں کو یاد رکھیں۔

نئی دہلی۔ وزیراعظم نریند ر مودی منگل کے روز ملک میں پہلی مرتبہ رائے دہی میں حصہ لینے والے لوگوں سے اپنے استفسار میں ووٹ ڈالتے وقت بالاکوٹ فضائیہ حملے کو ذہن میں رکھنے کی اپیل کے ذریعہ ایک حساس موضوع کو ہوا دینے کاکام کیاہے۔

مودی نے کہاکہ’’ کیاآپ کا پہلا ووٹ فضائیہ حملے کرنے والوں کے نام وقف نہیں ہوگا‘‘‘ انہوں نے مہارشٹرا کے لاتور میں پہلی مرتبہ ووٹ دینے والوں سے اس بات کی اپیل بھی کی ۔مودی نے کہاکہ ’’ میں پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والو ں سے کہنا چاہتاہوں۔

کیاآپ کا ووٹ اپنے بہادر جوانوں کے نام نہیں ہوگا‘ جنھوں نے پاکستان میں فضائیہ حملہ کیاہے۔ کیا تمہارا ووٹ پلواماں کے بہادر شہیدوں کے نام نہیں ہوگا‘‘۔

وزیراعظم نے پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والوں سے کہاکہ کیاآپ نہیں چاہیں گے کہ آپ کا پہلا ساری زندگی یادرہے۔ مودی نے کہاکہ ’’ کیا آپ نہیں چاہیں گے کہ آپ کا پہلا ووٹ اس بات کو یاد رکھے کہ آپ نے کس الیکشن میں ووٹ دیاتھا‘‘۔

انہوں نے کہاکہ ’’ کیاآپ اپنا پہلا ووٹ غریبوں کو پکے مکان فراہم کرنے والوں کو نہیں دیں گے۔ کیاکسانوں کو پانی دینے والوں کو آپ کا پہلا ووٹ نہیں جانا چاہئے‘‘۔ مودی نے کہاکہ ’’ ایوشمان بھارت اسکیم کے نام آپ کا پہلا ووٹ نہیں ہونا چاہئے‘‘۔

الیکشن کمیشن نے 19مارچ کے روز ایک اڈوائزری جاری کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں سے کہاتھا کہ وہ اپنی انتخابی مہم او رمیٹریل میں حفاظتی دستوں کی تصویروں کا استعمال نہ کریں۔

مودی تقسیم ہند کے حوالے سے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ’’1947میں پاکستان کا قیام عمل میں ہی نہیں آتا اگر آزادی کے بعد کانگریس لیڈرس سرگرم رول ادا کرتے ‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان میں استعمال کی جانے والی زبان ہی کانگریس پارٹی کے منشور میں شامل کی گئی ہے

نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کانگریس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جس طرح پاکستان میں سیڈیشن قانون کو تبدیل کرنے کی بات کی جارہی ہے وہی کوشش کانگریس کے انتخابی منشور میں بھی ہمیں نظر آتی رہی ہے۔

انہوں نے بی جے پی کے منشور کا استقبال کیا۔ ادوھوٹھاکرے کا ہاتھ تھامے مودی مہارشٹرا کے لاتو ر ضلع کے جلسہ گاہ کے شہہ نشین پر پہنچے