اپنی تقریر میں عوام کو اُکسانے پر شاہ فیصل گرفتار: حکومت

   

نئی دہلی 27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سرکاری عہدیدار سے سیاستداں بننے والے شاہ فیصل کی گرفتاری کو جائز قرار دیتے ہوئے ریاستی حکومت نے کہاکہ اُنھیں اِس لئے گرفتار کیا گیا کیوں کہ وہ عوام کو حکومت کے خلاف بھڑکانے والی تقریریں کررہے تھے۔ سابق آئی اے ایس عہدیدار نے اپنے جوابی حلفنامے میں الزام عائد کیا تھا کہ دہلی ایرپورٹ پر 14 اگسٹ کو اُنھیں گرفتار کرکے واپس سرینگر لیجایا گیا ہے اور بلاوجہ گرفتار کرکے تحویل میں رکھا گیا ہے۔