اپنی ملت کو آگے بڑھانے کی فکر کیجئے: مولانا سید ولی رحمانی

   

 اپنی ملت کو آگے بڑھانے کی فکر کیجئے: مولانا سید ولی رحمانی

        ہمیں اپنے اقدام کا جائزہ لینا چاہئے کہ موجودہ حالات میں ہمیں کیا کرنا چاہئے۔ آج ہماری حالت یہ ہے کہ ہم میں کے ہر فرد اور ہر شخص کے اندر تشویش ضرور ہے، لیکن اس تشویش کے نتیجہ میں کسی اقدام کے لئے ہمارا ذہن تیار ہو ایسا ہرگز نہیں ہے۔ ہم موجودہ ماحول میں کیا کریں اور ہم موجودہ ماحول میں کیا کر سکتے ہیں، اس کے لئے ہمار ذہن کچھ سوچ نہیں پا رہا ہے۔

     مسئلہ ہمارا جو سب سے بڑا مسئلہ اس ملک کے اندر سامنے آرہا ہے، وہ یہ ہے کہ ہم لوگوں نے اپنی اجتماعی زندگی کو، ملت کی اجتماعی زندگی کو آگے بڑھانے کے لئے کوشش بہت کم کی، ہم لوگ ساری عمر انفرادی زندگی کے بنانے میں گزار دیتے ہیں، اجتماعیت کی اور ملت کو سنوارنے کی کوئی فکر نہیں کرتے، تعلیم جو سب سے بڑا موضوع ہے، اس پر بھی مدرسوں سے آگے نہیں بڑھتے۔ یقیناً مدرسوں کا بنانا، مدرسوں کا بڑھانا اور مدرسوں کے ذریعے اسلام کے پیغام کو پھیلانا عظیم الشان کام ہے اور نئی نسل کو اسلام سے واقف کرانے کے لئے ، انہیں مسلمان بنائے رکھنے کے لئے مدارس کی خدمت اور اہمیت ہے اور بلاشبہ مدارس نے مسلمانوں کی تعلیمی ضرورت کو بھی پورا کیا ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ مگر تعلیم کے دوسرے بہت سے شعبے بھی ہیں، جن میں بھی ہمیں آگے بڑھنا چاہئے۔

حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب دامت برکاتہم_ (جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)

پیشکش: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ