اپنے زمانے کے مشہور چائلڈ آرٹسٹ جونیئر محمود کا انتقال

   

ممبئی : بالی ووڈ میں اپنی ایک علحدہ شناخت بنانے والے اداکار جونیئر محمود ( اصلی نام نعیم سید ) کا جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا ۔ وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے ، کچھ ماہ قبل مرحوم نے دفتر سیاست پہنچ کر سیاست ٹی وی کو ایک انٹرویو بھی دیا تھا جس کے اینکر کے بی جانی تھے ۔ مرحوم کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ ، دوبیٹے ، ایک بہو اورپوتا ہیں ۔ ان کی مشہور فلموں میں برہمچاری ، گھر گھر کی کہانی ، دو راستے ، آن ملو سجنا ، کاروان ، کٹی پتنگ، نتیجہ ، ہرے راما ہرے کرشنا ، شملہ روڈاور پیار ہی پیار قابل ذکر ہیں ۔ ہاسپٹل پہنچ کر عیادت کرنے والوں میں جیتندر، جانی لیور اور سچن شامل ہیں ۔ان کی تدفین ممبئی کے سانتا کروز قبرستان میں عمل میں آئی ۔