بروسلز : بلجیم کی ایک سفاک خاتون جو اپنے پانچ بچوں کو بے دردی کے ساتھ موت کے گھاٹ اتارے جانے پرعمر قید کی سزا کاٹ رہی تھی کو ایک اسپتال میں موت کی نیند سلا دیا گیا ہے۔جینیویو لیرمیٹ جو ایک مراکشی شہری بو شعیب مقدم کی بیوی تھی نے 2007ء میں اپنے پانچ بچوں کو قتل کرکے خود کشی کی کوشش کی تھی تاہم اسے زخمی حالت میں بچا لیا گیا تھا۔بد بخت لیرمیٹ پر بلجیم کی ایک عدالت میں مقدمہ چلایا گیا جہاں اس پر جرم ثابت ہونے پراسے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ 2019ء میں وہ شدید نفسیاتی عوارض کا شکار ہوئی جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا۔ اس نے اپنے وکیل نکولس کوہن کے ذریعے بیماری سے نجات کیلئے ’پرسکون موت‘ کی درخواست دی تھی۔