اپوزیشن کی ریالی میں بائیں بازو کی عدم شرکت

   

حیدرآباد۔/9جنوری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی کے ساتھ تلخ اختلافات کے باعث بائیں بازو پارٹیوں نے 19 جنوری کو کولکتہ میں منعقد ہونے والی اپوزیشن کی ریالی میں شرکت سے انکار کیا ہے۔ سی پی آئی جنرل سکریٹری سدھاکر ریڈی نے کہا کہ ممتا بنرجی اور ترنمول کانگریس کے ساتھ ہمارے تعلقات کشیدہ ہیں لہذا ہم ریالی میں شرکت نہیں کرسکتے۔