اڈانی گروپ میں اضافہ کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

   

ممبئی: عالمی مارکیٹ کے کمزور رجحان کے باوجود مقامی سطح پر اڈانی گروپ کے حصص میں 20 فیصد تک اضافہ کی وجہ سے آج اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی۔ ہنڈنبرگ ریسرچ کے الزامات کی عدالت کی نگرانی میں تحقیقات کی درخواست کو مسترد کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اڈانی گروپ کی انفرادی کمپنیاں منگل کو 20 فیصد تک بڑھ گئیں۔ اڈانی انٹرپرائزس کے حصص میں 8.66 فیصد، اڈانی پورٹس اور اسپیشل اکنامک زون لمیٹڈ کے حصص میں 5.20 فیصد، اڈانی پاور 12.32، اڈانی انرجی سلوشنز 19.06، اڈانی گرین انرجی 12.27، اڈانی ٹوٹل گیس 20 اور اڈانی ولمار لمیٹڈ کے حصص میں 99 فیصد اضافہ ہوا۔