اڈانی گروپ میں ایل ائی سی کی حصہ داری پر اویسی نے مودی کو بنایا نشانہ’پورا کپا کردیا‘۔

,

   

فبروری 22کو بند ہونے تک‘ ایکسچینج از پر دستیاب ڈسمبرکے شیئر ہولڈنگ پیٹرن کے مطابق‘ اڈانی گروپ کی کمپنیوں میں ایل ائی سی کی سرمایہ کاری کی قیمت33,632کروڑر وپئے تھی۔


حیدرآباد۔لائف انشورنس کارپوریشن (ایل ائی سی) آف انڈیا کے سرمایہ کاری کی لاگت پر ایک مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے اے ائی ایم ائی ایم صدر اسدالدین اویسی نے جمعرات کے روز بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے ایل ائی سی کے پیسے کی اڈانی گروپ آف کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے ذریعہ عام آدمی کی بچت کو خطر ہ میں ڈال دیاہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ”پورا کپا کردیا‘ جیسا ہم حیدرآبادی کہتے ہیں۔ ایل ائی سی نے عام لوگوں کی بچت کو خطرہ میں ڈال دیاہے۔

یہ تمام ایک فردکی دوستی کے لئے کیاگیاہے۔ پی ایم او انڈیا کامنشاء”لوگوں سے قبل منافع“ کالگتا ہے“۔

سی این بی سی ٹی وی ڈاٹ کام کے ارٹیکل کے بموجب جو اویسی نے شیئر کیاہے اڈانی گروپ آف کمپنیوں میں ایل ائی سی کی سرمایہ کاری کی قدر منفی ہوگئی ہے کیونکہ فبروری 22کو بند ہونے تک‘ ایکسچینج از پر دستیاب ڈسمبرکے شیئر ہولڈنگ پیٹرن کے مطابق‘ اڈانی گروپ کی کمپنیوں میں ایل ائی سی کی سرمایہ کاری کی قیمت33,632کروڑر وپئے تھی۔

ایل ائی سی نے 27جنوری کو انکشاف کیاتھا کہ اڈانی گروپ میں اس کی سرمایہ کاری کا موقف 56,142کروڑ ہے۔

پچھلے کچھ ہفتوں سے اڈانی گروپ کے اسٹاکس سرخیوں میں ہیں خاص طور پر ہنڈین برگ کی رپورٹ کی اجرائی کے بعد سے گوتم اڈانی کی نقد مالیت میں مسلسل گرواٹ کے روشنی میں یہ پیش رفت ہوئی ہے۔

فی الحال اڈانی دنیا کے دولت مند ترین لوگوں کی فہرست رمیں 27ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں کیونکہ ان کی نقد مالیت میں سال سے تاریخ تک 62فیصد کی کمی ائی ہے جو امریکی ڈالر46.1بلین کی بنیاد پر تھا۔ سال2023یکم جنوری پر وہ 121بلین امریکی ڈالر تھا۔ اس بڑی گرواٹ کے سبب اڈانی کی نقد مالیت دوسال کی مدت کی قریب 44.9امریکی ڈالر تک گری ہے جو فبروری22سال2021میں تھی۔