اڈیشہ میں بی جے پی کے سینئر لیڈر بی جے ڈی میں شامل

   

بھونیشور: اوڈیشہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور پارٹی کی نائب صدر لیکھا شری سمنتاسنگھر نے اتوار کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا اور بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) میں شامل ہو گئے ۔استعفیٰ دینے کے بعد سمنتاسنگھر نے کہاکہ “میں نے گزشتہ 10 سالوں سے پوری ایمانداری اور عزم کے ساتھ بی جے پی کے لیے کام کیا، لیکن سخت محنت کے باوجود میں پارٹی قیادت کا اعتماد حاصل نہیں کر سکی۔انہوں نے کہا کہ انہیں احساس ہوا کہ پارٹی میں ان کی کوئی جگہ نہیں ہے اور انہوں نے صبح استعفیٰ دے دیا اور چند گھنٹوں بعد بی جے ڈی میں شامل ہو گئیں۔ہفتہ کو پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر رگھوناتھ موہنتی نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا۔ موہنتی نے 2019 میں اسمبلی الیکشن لڑنے کے لیے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر بی جے ڈی سے استعفیٰ دے دیا تھا اور بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے ۔انہوں نے بی جے پی کے ٹکٹ پر بستہ اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑا لیکن الیکشن ہار گئے ۔ موہنتی 1990 سے 2009 تک لگاتار پانچ بار بستہ اسمبلی حلقہ سے منتخب ہوئے تھے ۔