اژدہام ہوتو ’حجراسود‘ کے قریب نہ جائیں: وزارت حج

,

   

ریاض: سعودی وزارت حج وعمرہ نے عازمین حج کوکہا ہیکہ طواف کے وقت ’حجراسود‘ کوبوسہ دینے کیلئے مقررہ ضوابط کا خیال رکھا جائے۔وزارت حج وعمرہ نے دنیا بھرسے آنے والے عازمین حج سے اپیل کی ہیکہ وہ اژدہام کے اوقات میں حجراسود سیدور رہتے ہوئے بھی اشارہ سے تکبیرکہہ سکتے ہیں۔طواف کے دوران حجر اسود کے قریب جانے اوراسے بوسہ دینے کیلئے بعض امور کا خیال رکھنا ضروری ہے تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔حجر اسود کا بوسہ دینے یا اس کے قریب جانے کیلیے ایسے وقت کا انتخاب کریں جب اژدہام زیادہ نہ ہو۔ کعبہ شریف کے ساتھ موجود سیکیورٹی اہلکاروں کی ہدایات پرعمل کریں۔ اگرحجراسود کے قریب جانا ممکن نہ ہو توسنت نبویؐ پرعمل کرتے ہوئے دور رہتے ہوئے ہاتھ کے اشارہ سے یہ عمل کیاجاسکتا ہے۔حج سیزن میں دنیا بھرسے لاکھوں کی تعداد میں عازمین حج ارض مقدس آتے ہیں ایسے میں کعبہ شریف کا طواف کے دوران شدید اژدہام ہوتا ہے۔اس حوالے سے وزارت حج وعمرہ نے عازمین کیلیے ہدایت نامہ جاری کیا ہے تاکہ ہرشخص آرام وسکون سے بیت اللہ کا طواف کرسکے۔