گرداسپور 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) گرداس پور شرومنی اکالی دل یونٹ کے نائب صدر 55 سالہ دلبیر سنگھ کو ایک پولٹری فارم کے مالک نے ایک تنازعہ کے بعد گولی مار کر ہلاک کردیا اور ان کے پیر کاٹ دئے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ تنازعہ ایک ملازم کی خدمات سے متعلق تھا ۔ ملزم بلویندر سنگھ اور اس کے بیٹوں نے چھ دوسرے ساتھیوں کے ہمراہ دلبیر سنگھ کے گھر میں گھس کر ایک درجن گولیاں چلادیں اور اسے ہلاک کردیا ۔