اکبر اویسی کی تقریر میں اشتعال انگیزی نہیں ہے۔ ماہرین کمشنر کریم نگر پولیس کابیان

,

   

حیدرآباد۔کریم نگر کے ایک جلسہ میں جو23جولائی کو کریم نگر کے این این گارڈن میں منعقدہوا تھا‘اس جلسہ میں کی گئی اکبر الدین اویسی کی تقریر میں کوئی اشتعال نہیں تھا۔

کریم نگر کے اس جلسہ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرنے والے اکبر الدین اویسی پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک مذہب کو نشانہ بناتے ہوئے اس کے ماننے والوں کی دل آزاری کی ہے او رجان بوجھ کر مذہبی جذبات کو بھڑکاتے ہوئے اشتعال دلایا تھا۔

رکن اسمبلی چندرا ئن گٹہ کی اس تقریر پر گذشتہ دنوں سے وبال چھایا ہوا ہے۔اکبر اویسی کے بیان کی سخت انداز میں مذمت کی گئی ہے او ران کے خلاف کاروائی کے لئے مختلف مقامات پر احتجاج او رپولیس میں شکایتیں بھی درج کی گئی تھیں او ربی جے پی کے ضلع کریم نگر کے صدر بی ستیہ نارائنا نے بھی ان کے خلاف شکایت کی تھی۔

اس سلسلہ میں کریم نگر کے پولیس نے آج اپنا ردعمل ظاہر کیاہے۔ کریم نگر کے پولیس کمشنر کملا ہاسن ریڈی نے اپنے بیان میں ان الزامات کو مسترد کردیا

او رکہاکہ اکبر الدین اویسی کے پورے پروگرام کو ریکارڈ کیاگیاتھا اور ان کی تقریر ماہرین سے رجوع کی گئی اس کے علاوہ ترجمہ کے ماہرین نے بھی اس تقریر کی جانچ کی اور

اپنی رپورٹ پیش کردی جس کے مطابق اکبر الدین اویسی بے قصور ہیں اور ان کی تقریر میں کسی بھی مذہب کو نشانہ بنانے جذبات کومجروح کرنے اور اشتعال انگیزی کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

کریم نگر پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی کے بہکاؤے میں اکر کچھ غلط اقدام نہ کریں۔

پولیس حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے او رچوکسی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ ہوتو فوری پولیس سے رجوع کریں۔