اکتوبر میں ای ایس آئی میں 17.28 لاکھ نئے اندراجات

   

نئی دہلی: ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) میں گزشتہ اکتوبر میں 17.28 لاکھ نئے ملازمین کو شامل کیا گیا تھا۔اکتوبر ، 2023 ء کے مہینے میں تقریباً 23468 نئے اداروں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے اور انہیں ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن کی سوشل سیکورٹی اسکیم کے تحت درج کیا گیا ہے اور اس طرح ، اُن کے لیے مزید فوائد کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کے نوجوانوں کے لیے مزید ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔