اکشے کمار میجر جنرل ایان کارڈوزو کا کردارنبھائیں گے

   

ممبئی : بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار سلور اسکرین پر میجر جنرل ایان کارڈوزو کے کردار میں نظر آئیں گے ۔بالی وڈ کے معروف فلمساز آنند ایل رائے ’اترنگی رے ‘اور ’رکشا بندھن‘کے بعد اکشے کمار کیساتھ ایک اور فلم بنانے جا رہے ہیں۔ اس فلم میں اکشے میجر جنرل ایان کارڈوزو کے کردار میں نظر آئیں گے جو گورکھا رجمنٹ کے جانبازافسر رہے ہیں۔ فلم کے ہدایت کار سنجے پورن سنگھ چوہان ہیں۔ ایان نے 1962، 1965 کی جنگوں میں بالخصوص 1971 کی ہند ۔ پاک جنگ لڑی تھی۔