اکھلیش کو سی بی آئی نوٹس حکومت کی پریشانی کا ثبوت

   

دیوریا: کانگریس کے نیشنل ترجمان اکھلیش پرتاپ سنگھ نے چہارشنبہ کو کہا کہ سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو کو سی بی آئی کا نوٹس بھیجنا مرکزی حکومت کی حواس باختگی اور بے چینی کا بین ثبوت ہے ۔سنگھ نے یواین آئی کو بتایا کہ مودی حکومت انڈیا اتحاد سے ڈری ہوئی ہے ۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ اپنی جانچ ایجنسیوں کے ذریعہ سے اتحاد کے لیڈروں کو ہراساں کرنے اور ڈرانے کی کوشش کی جاریہ ہے ۔ ان سے کوئی جب ڈرنے والا نہیں ہے ۔ اب حکومت ہی ڈری ہوئی ہے ۔ اب تو اسے یہ بھی احساس ہوچکا ہے کہ عوام انہیں آئندہ لوک سبھا الیکشن میں شکست فاش سے دوچار کرنے جارہے ہیں۔