اکھلیش کی اسمبلی انتخابات کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب

   

لکھنؤ:سماج وادی پارٹی نے 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاری کے پیش نظر انتخاب لڑنے کے خواہش مند امیدواروں سے درخواست طلب کیا ہے ۔انتخاب لڑنے کے لئے خواہش مندر لیڈر و کارکن آج سے اپنی درخواست دے سکتے ہیں۔یہ سلسلہ اگلے سال 26جنوری تک جاری رہے گا۔ لیکن ان سیٹوں سے کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی جہاں اس وقت ایس پی کے ایم ایل اے ہیں۔سماج وادی ترجمان راجندر چودھری نے کہا کہ آنے وا لے 3نومبر کو جن سات سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہورہے ہیں وہاں سے بھی کوئی درخواست فارم نہیں لیا جائے گا۔ حالانکہ ایس پی امیدوار کا بانگر مئو سیٹ سے پرچہ خارج ہوگیا ہے ۔سماج وادی پارٹی کا اس وقت پورادھیان بوتھ کو مضبوط کرنا ہے ۔ پارٹی صدر اکھلیش یادو نے کارکنوں اور لیڈروں کو عوامی رابطہ مہم میں لگ جانے کی ہدایت دی ہے ۔ پارٹی نے اسمبلی کے گذشتہ انتخابات میں بھی بہت پہلے اسی طرح سے درخواست طلب کئے تھے اور اس کے ساتھ 5ہزار روپئے بھی جمع کرنے کو کہا تھا لیکن اس بار ایسی کوئی شرط نہیں رکھی گئی ہے ۔