نئی دہلی۔انناؤعصمت ریزی کی متاثرہ کے سڑک حادثے میں زخمی ہونے کے ایک روز بعد‘ اس معاملے پر ریاست کے دوسابق چیف منسٹروں نے واقعہ کی جانچ کا مطالبہ کیااور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بی جے پی حکومت کے رول پر سوالات کھڑا کئے۔
اے این ائی سے بات کرتے ہوئے سابق چیف منسٹر اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو نے کہاکہ ”ہم نے انناؤ حادثے میں سی بی ائی جانچ کا مطالبہ کی اور میں اس معاملے کولوک سبھا میں بھی اٹھاؤں گا۔
ہمارے پارٹی کے ممبرس راجیہ سبھا میں بھی اس کو اٹھائیں گے“۔یوپی کی ایک او رسابق چیف منسٹر بی جے پی کی سربراہ مایاوتی نے مبینہ طور پر حادثے میں سازش کا خدشہ ظاہر کیا اور سپریم کورٹ سے معاملے میں مداخلت کی مانگ کی۔
انہوں نے کہاکہ”رائے بریلی میں انناؤ عصمت ریزی کی متاثرکی کار سے ٹرک کی ٹکر میں ایک سازش دیکھائی دے رہی ہے۔
اس کے دو اینٹیاں ماری گئیں اور وہ خود اپنے وکیل کے ساتھ شدید زخمی ہے۔سپریم کورٹ کو اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کرنی چاہئے“۔
ان کی خطوط پر بات کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری اور یو پی ایسٹ کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی حادثے او رمعاملے کی جاری تحقیقات پر سوال کھڑے کئے ہیں۔
ٹوئٹر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ”متاثر ہ کا سڑک حادثہ چونکا دینے والا ہے۔ اب تک اس معاملے کی سی بی ائی تحقیقات کیوں نہیں ہوئی؟
اب تک ملزم ایم ایل اے بی جے پی میں ہے؟کیوں کیس کے گواہوں اور متاثرہ کی سکیورٹی میں کوتاہی برتی گئی۔
ان سوالات کے جواب دئے بغیر ہم بی جے پی حکومت سے انصاف کی توقع نہیں کرسکتے“۔انناؤ عصمت ریزی معاملے میں ایک نابالغ کی بی جے پی کے رکن اسمبلی نے نوکری کی مانگ لے کر ائی مذکورہ لڑکی کی اپنے گھر میں 4جون2017کے روز مبینہ عصمت ریزی کی تھی۔
متاثر ہ لڑکی انناؤ سے رائے بریلی ایک خانگی کار میں سفر کے دوران اتوار کے روز حادثہ کا شکار ہوگئی تھی‘
جس میں اس کے دور شتہ دار ہلاک ہوگئے اور اس کے علاوہ وہ اور اس کے وکیل شدید طور پر زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
بی جے پی کے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر مذکورہ عصمت ریزی کیس کے اہم ملزم ہیں‘ جس کی متاثر نابالغ لڑکی اتوار کے حادثے میں شدید زخمی ہوگئی ہے