حیدرآباد۔6۔ جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش جگن موہن ریڈی نے اگادی کے بعد دارالحکومت کو وشاکھاپٹنم منتقل کرنے تیاری کرلی ہے۔ ریاستی وزراء اور وائی ایس آر کانگریس قائدین سے مشاورت کی جارہی ہے۔ کئی وزراء نے اپریل میں دارالحکومت کی منتقلی کی تائید کی۔ واضح رہے کہ جگن حکومت نے تین دارالحکومتوں کی تجویز کے تحت وشاکھاپٹنم کو نظم و نسق دارالحکومت قرار دیا ۔ اے پی ہائی کورٹ میں تین دارالحکومتوں کے قیام کے خلاف کئی درخواستیں زیر التواء ہیں۔ ہائیکورٹ نے حکومت کے فیصلہ پر حکم التواء جاری کیا اور سپریم کورٹ میں 31 جنوری کو اس معاملہ کی سماعت ہوگی۔ سپریم کورٹ کے موقف کو دیکھتے ہوئے دارالحکومت کی منتقلی کے اقدامات کئے جائیں گے۔ وائی ایس آر کانگریس جنرل سکریٹری اور حکومت کے مشیر ایس رام کرشنا ریڈی نے کہاکہ عوامی مفاد میں نئے دارالحکومتوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئندہ انتخابات سے قبل نظم و نسق کا دارالحکومت وشاکھاپٹنم کارکرد ہوجائے گا۔ ر