پٹلم /29 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پٹلم منڈل کے موضع تمانگر میں پرائمری اگریکلچر کوآپریٹیو سوسائٹی لمیٹیڈ کے صدر مسٹر ایم سائی ریڈی کی قیادت میں ایک مہاجنا سبھا کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس اجلاس میں ستمبر2022 سے مارچ 2023 تک کے لین دین کی تفصیل سے سکریٹری ڈی اشونی گوڑ نے واقفیت کرائی ۔ مہاجنا سبھا میں کسانوں کے بیک وقت قرضہ جات کو معاف کراکر اور نئے طویل عرصہ کی مدت والے قرضؤں کی فراہمی کے بارے میں ایک قرارداد منطور کی گئی ۔ جوار کی فصل کی خریداری کے مطابق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سوسائٹی کی قدیم عمارت بوسیدہ ہوچکی ہے ۔ جدید عمارت کی تعمیر کیلئے درخواست دینے کی بات کہی گئی ۔
گندھاری سب انسپکٹر کی حیثیت سے مسٹر سدھاکر مقرر
یلاریڈی /29 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل گندھاری سب انسپکٹر کی حیثیت سے سدھاکر نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ انہوں نے اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ عام عوام اپنے مسائل پولیس کو بلا جھجک آکر حل کرواسکتے ہیں ۔ درمیانی لوگوں سے رابطہ کرنے مسائل کو حل کرنے کی کوشش نہ کرنے کو کہا ۔ پولیس کی خدمات تمام کیلئے مساوی ہے ۔ کھلے عام مقامات پر شراب نوشی کرنے پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا ۔